کراچی (صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے بلال مسجد ابوالحسن اصفحانی روڑ کراچی میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا نظام حکومت کے موضوع پر تقریب سے خطاب کیا۔ یوسی نائب ناظم محمدآصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم نے حکومت کے دوران فقیرانہ کلچر متعارف کرایا، اس وقت کہ جب قیصر وکسری کی شاہانہ طرزِ حکومت کے چرچے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سادگی متعارف کرائی اور ریاستی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جس کے نتیجہ میں خوشحالی پھیلی، زکواتہ لینے والے نہیں تھے دینے والے موجودتھے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان جو کلمہ کے نام پر معرض وجود میں ہے کے حکمران شاہانہ طرزِ زندگی اپنائے ہوئے ہیں، عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران ریاستی وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک جائیدادیں بنا رہے ہیں، یہ سلسلہ سات دہائیوں سے جاری ہے، اور سیاسی پارٹی اور فوجی حکمران جو اقتدار میں آیا ہے اس نے وہی طریقہ اپنایا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں وہ طرز حکومت قائم کیا جائے جس کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا اسی سے ہی نہ صرف ملک بلکہ انسانیت کی بھلائی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments