راولپنڈی(صباح نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کی فوجی مشقیں ملتان میں شروع ہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے جوائنٹ میکنائز ٹریننگ کا سلسلہ 2 ماہ تک جاری رہے گا تاہم مشقوں کی ابتدائی تقریب ملتان گریژن میں منعقد ہوئیں۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ظفر اقبال مروت افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشقوں میں مختلف نوعیت کے ڈرلز کی جائیں گی۔