امیر بحر ایڈمرل امجد نیازی کا عراق کا سرکاری دورہ، عراقی وزیر دفاع و عسکری حکام سے ملاقاتیں


اسلام آباد(صباح نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے عراق کے سرکاری دورہ میں عراقی وزیر دفاع و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں،جن میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر بحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی عراقی وزیر دفاع، کمانڈر عراقی بحریہ اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

میزبان عراقی حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا عراق کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا