پشاور(صباح نیوز)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ملک میں سائبرڈیفنس کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
پشاور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو طلبا کی دانشورانہ استعداد میں اضافے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قابلیت اور ذہانت کی کمی نہیں، محض چند سال میں قابل اذہان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
انہوں نے کہاکہ سپر کمییوٹر کا دور گزر چکا ہے، اب آئی ٹی کا شعبہ اس سے بھی آگے نکل چکا ہے، دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، مستقبل میں انسانی زندگی کا انحصار آئی ٹی پر مزید بڑھے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چند دہائیوں میں آئی ٹی کے شعبے میں ترقی نے دنیا کو حیران کر دیا، کورونا سے پہلے ہمیں آن لائن تعلیم کا سستا اور آسان زریعہ استعمال کرلینا چاہیئے تھا