کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے معروف شاعر اجمل سراج کے انتقال پر ان کے بھائی سید مہر الدین افضل ، صاحبزادوں عبد الرحمن مومن ، سید محسن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات و تعزیت کی ، مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔اس موقع پر سیکریٹری جماعت اسلامی توفیق الدین صدیقی، امیر ضلع کورنگی و ٹائون چیئر مین لانڈھی عبد الجمیل خان، سکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments