گورنر سردار سلیم حیدر سے ندیم اصغر کائرہ  کی ملاقات


لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر راہنما ندیم اصغر کائرہ  نے ملاقات  کی ۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات میں  ندیم اصغر کائرہ نے گورنر سردار سلیم حیدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جاری پریس ریلیزکے مطابق   ندیم اصغر کائرہ  نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی راہنما کو پنجاب کا گورنر بنا کر ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی عوام دوست جماعت ہے،سردار سلیم حیدر پارٹی کے کارکنان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رکھنے والا شخص ہے،پنجاب میں جلد پیپلز پارٹی کو متحرک کریں گے،پیپلز پارٹی ہی اس ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔