نوشہرو فیروز ، محراب پور اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

نوشہروفیروز(صباح نیوز) نوشہرو فیروز کے محراب پور اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریلوے پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پیروسن کے رہائشی تھے اور ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے گرے۔دوسری جانب نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔