کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ امرائے اضلاع وذمہ داران رابطہ عوام مہم کے ذریعے جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچاکر لوگوں کو دیانت دار دین دار حقیقی دینی جمہوری پارٹی متعارف کروائیں ۔جماعت اسلامی کامیاب ہوگی توعوام کو حقوق میسر ہوگی جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔اسلامی نظام میں ہی ترقی وخوشحالی ہے ۔فلسطین کے معصوم عوام کو جہاد کے ذریعے ہی دشمن سے بچایاجاسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے مسلم حکمران اور سپہ سالار امت مسلمہ کیساتھ نہیں ۔بدعنوانی ،اسلامی نظام کے روگردانی اور غافل حکمرانوں کی بدولت پاکستان عوام کیلئے دیوالیہ اور حکمرانوں کیلئے سونے کی چڑیا بن گئی ہے بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں کمی کیلئے جماعت اسلامی مہم چلارہی ہے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف اضلاع کے دورے کے دوران تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نبی ۖسے عشق اور محبت مسلمانوں کے ایمان کا جذ ہے۔مسلمانوں سے نبی ۖ سے عقیدت اور محبت ختم نہیں کی جاسکتی ۔سوشلزم،کمیونزم کے بعدسرمایہ دارانہ نظام بھی زمیں بوس ہونے والا ہے ۔ دنیا میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہورہی ہے ۔نبی پاک ۖ کا لایا ہوا نظام ہی اس دنیا کو سکون وچین فراہم کرسکتا ہے ۔ بنگلہ دیش ،افغانستان ،ترکی میں تبدیلی آچکی ہے ۔فلسطین کے نہتے مسلمانوں نے قربانی کی مثال قائم کی ہے اور جہاد کو ایک بار پھر زندہ کردیا ہے ۔بظاہر تاریکی نظر آرہی ہے لیکن اہل ایمان نے دنیا کی سپر قوتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبر ٹوٹ رہا ہے ۔اسلام پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور لوگ اسلام قبول کررہے ہیں ۔امت مسلمہ کے پاس نوجوانوں کی قوت ہے امریکہ،برطانیہ ،اسرائیل سب پریشان ہیں۔دنیا میں بڑھاپا چھا رہا ہے اور امت مسلمہ کے پاس نوجوانوں کی بہار ہے ،برقع پھیل رہا ہے ،مساجد آباد ہو رہی ہیں ،حج بڑھ گیا ہے ،اعتکاف بڑھ رہا ہے ۔نبی ۖ کی سنتوں کو زندھ کیا جارہا ہے ۔امریکہ ،فرانس ،برطانیہ شعائراسلام کو روکنا چاہتے ہیں لیکن یہ سمندر کی طرح پھیلتا جا رہا ہے اور اسلام کو تو دنیا میں غالب ہی ہونا ہے یہ مغلوب ہونے کیلئے نہیں آیا ہے ۔ حضور ۖ سے عقیدت اور محبت کا تقاضہ ہے کہ حضور ۖ کے پیغام کو عام کیا جائے ۔ پیغام مصطفی ۖیہ ہی ہے کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو عملی طور پر نافذ کریں