غزہ کی پٹی کے جنوب میں ،4 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ(صباح نیوز)غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی طرف سے کیے گئے گھات لگا کر حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، منگل کی سہ پہر ہونے والے اس حملے میں القدس بریگیڈ نے بھی حصہ لیا اور “رفح کے مشرق میں ایک صہیونی مرکاوا ٹینک کو ایک دھماکہ خیز بیرل بم سے تباہ کر دیا

 اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ  غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں اس کے 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہلاک
ہونے والے 4 فوجیوں میں موریشیٹ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سی پی ٹی ڈینیئل میمون ٹوف
گیوتی بریگیڈ کی شیکڈ بٹالین میں ڈپٹی کمپنی کمانڈر ہیں۔ 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم 401ویں بکتر بند بریگیڈ کی 52 ویں بٹالین کے ساتھ ایک پیرا میڈک ہیں۔یوشیویا سے تعلق رکھنے والے گیوتی
بریگیڈ کی شیکڈ بٹالین کے 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ امیت بکری اور ایلزار سے تعلق رکھنے والے گیوتی بریگیڈ کی شیکڈ بٹالین کے 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ دوتن شیمون شامل ہیں۔ان 4 ہلاکتوں کے بعد غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائیوں اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر فوجی کارروائیوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 348 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم 401ویں بکتر بند بریگیڈ کی 52 ویں بٹالین کے ساتھ ایک پیرا میڈک تھیں۔ نعیم غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیلی فورسز (آئی ڈی ایف) کی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والی پہلی خاتون فوجی ہیں۔فوج کا مزید کہنا ہے کہ ایک اور واقعے میں گزشتہ روز رفح میں آر پی جی کی فائرنگ سے گیوتی بریگیڈ کے ریکنسنس یونٹ کا ایک افسر شدید زخمی ہوا تھا۔اسرائیلی افواج نے 6 مئی کو حماس کے جنگجوں کے خلاف محدود آپریشن کا وعدہ کرتے ہوئے رفح پر حملہ کیا تھا۔ 4 ماہ سے زائد عرصے کے بعد شہر کا زیادہ تر حصہ زمین بوس ہو چکا ہے۔