نائب امیر جماعت اسلامی سیف الدین ایڈووکیٹ  کا کراچی کی نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی تباہی کی تحقیقات کا مطالبہ


کراچی (صباح نیوز)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی تباہی کی تحقیقات کی جائے ذمے دار افسران اور ٹھیکدار کا تعین کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔تباہی کے ذمے دار افسران کو دوبارہ ذمے دارء دینا انتہائی  تشویشناک ہیاور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کی عوام میں تشہیر کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سے گفتگو میں کیا

اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدرالدین ، سید جواد شعیب اور  نعمان الیاس ودیگر شریک تھے ۔اجلاس میں بارشوں کے دوران شہر کی سڑکوں کی تباہی اور اسکے عوامل کاجائزہ لیاگیا اس موقع پر گفتگو میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ کے ایم سی سندھ حکومت کے ڈی اے اور کلک وغیرہ کی اربوں روپے سے بنائی گئی سڑکوں اور پیوند کاری معمولی بارش میں بہہ گئی بعض سڑکیں ایک دن میں ہی ختم ہو گئی انہوں نے کہاکہ زیادہ تر سڑکوں پر استر کاری گزشتہ برس ہی کی گئی۔ انکاکہنا تھا کہ کلک نے چار ارب روپے سے 2023میں پیچ کیا تھا۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ قومی خزانے سے اربوں کے نقصان کرکے دوبارہ سے دوارب روپے کی ٹینڈر کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اور پانچ ارب روپے سال انا ترئقیاتی پروگرام کے حوالے سے کے ایم سی کو دیئے گئے ہیں

ان کاکہنا تھا کہ نہ تو ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی ہوئی نہ ہی متعلقہ ٹھیک داروں کے خلاف ایکشن لیاگیا انہوں نے کہاکہ دوبارہ ترقیاتی کام انہی نااہل ذمے دارافسران کے ذمے لگادیا گیا انہوں نے کہاکہ مئیر کراچی اس نقصان کی ذمے داری سے نہیں بچ سکتے انکاکہناتھا کہ جو ٹھیکیدار اس غیر معیاری کام اور نقصان کے ذمے دار ہیں انہیں گرفت میں لایا جائے اور نقصان کا ازالہ کئا جائے سیف الدین ایڈووکیٹ نے کاکہاکہ ترقیاتی کاموں کے مقام کے تعین میں مقامی یونین کمیٹی چئیرمینز اور دیگر منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیاجائے کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر جاری کی جائے انہوں نے کہاکہ متعلقہ مقام پر تفصیل پر مبنی بورڈ سڑک پر لگایا جائے اور کام شروع ہونے  سے قبل دن اور وقت کا تعین اور تشہیر کی جائے تاکہ منتخب نمائندے نگرانی کرسکیں ۔