سری نگر: شمالی کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن میں3کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔ ان نوجوانوں کو ہفتے کو بارہ مولا ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی مقابلے میں شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریں اثنابھارتی فوجیوں کی طرف سے کپواڑہ، کشتواڑ، ادھم پور، راجوری، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوںکا سلسلہ جاری ہے۔