اسرائیل کے صف اول کے اخبار میں بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں مضمون شائع ہونا معنی خیز ہے،زاہد ملک


اسلام آباد(صباح نیوز) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کہا ہے کہ ا سرائیل کے صف اول کے اخبار میں بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں مضمون شائع ہونا معنی خیز ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تحریک اسرائیل نکلی، اسرائیل کے صف اول کے اخبار میں بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں مضمون شائع ہونا معنی خیز ہے

اسرائیلی اخبار میں ایسا مضمون کسی اور جماعت یا اس کے سربراہ کے بارے میں آیا ہوتا تو اب تک پابندی لگ چکی ہوتی ،مضمون میں ہونے والے انکشافات پر تحقیقات ہونی چاہئیں ۔