کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا جس کے بعدرواں سال کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 90 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مقتول واقعہ کے وقت گھرکے قریب ہوٹل سے واپس گھرکی جانب جارہا تھا اس دوران ڈاکوؤں نے عقیل سے لو ٹ مارکی کوشش کی۔لواحقین نے بتایا کہ عقیل کا موبائل گھر پرتھا جبکہ پرس جیب میں موجود تھا اور مقتول چاربھائیوں میں تیسرے نمبرپرتھا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول گارمنٹس فیکٹری میں ملازم تھا۔ رواں سال کراچی میں لوٹ مارکی وارداتوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد90ہوگئی۔
لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست زخمی ڈاکوؤں کی شناخت30 سالہ اویس اور 28سالہ جلیل کینام سیہوئی ہے۔