قلات،مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اور لیویزاہلکاروں سمیت 10افرادجاں بحق


قلات(صباح نیوز)کوئٹہ بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت10 افرادجاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق  قومی شاہراہ اورشہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کیساتھ مقابلہ کر رہے تھے ، فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔

ایس ایس پی قلات نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔