بلوچستان کے حقوق کیلئے مہم یکم ستمبر سے شروع کریں گے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ 28اگست کو بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافہ اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف بلوچستان بھر میں تاجر برادری دکانداروں اورعوام الناس کے تعاون سے شٹرڈائون ہڑتال ہوگی  سب ملکرجائز حقوق حاص کرسکتے ہیںجب تک ہم سب عوام کیساتھ زیادتیوں ، مفت خوری ،بدعنوانی ،مہنگائی اورظالمانہ معاہدوں کے خلاف نہیں نکلیں گے تب تک کئی دہائیوں سے قوم وملت اور وسائل پرقابض ٹولہ بازنہیں آئیگا ۔حق دو عوام کو حق دو بلوچستان کومہم یکم ستمبر سے شروع کریں گے اس دوران عشرہ سیرت بھی منائیں گے جماعت اسلامی کے زیراہتمام31اگست کو بلوچستان کے سلگتے مسائل کواجاگر اورحل کے حوالے سے اسلام آبادمیں قومی سیمینار منعقدہوگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان ذمہ داران ماہانہ جائزہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،ایم پی اے ونائب امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امیرصوبہ بشیراحمدماندائی ،امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمرتضیٰ خان کاکڑ،اعجازمحبوب ، پروفسیر سلطان محمد کاکڑ عبدالولی خان شاکر نے شرکت کی اجلاس میں مرکزی امیر وسابق امیر دورہ کوئٹہ پروگرامات کا جائزہ لیکر آئندہ لائحہ عمل 28اگست ملک گیر ہڑتال ،حق دو بلوچستان مہم ،عشرہ سیرت ،اسلام آباد حقوق بلوچستان کانفرنس ،رابطہ عوام مہم ،یوم تاسیس کے حوالے سے مشاورت وفیصلے ہوئے۔شرکاء نے کہاکہ 26اگست کو جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقاریب منعقد کریں گے 28اگست کو تمام تاجرتنظیموں کے تعاون سے کامیاب ہڑتال کیاجائیگا تمام تاجر،وکلاء ،مزدور،زمینداروں،ٹرانسپورٹرزتنظیموں سمیت سیاسی سماجی قائدین سے ہڑتال کی کامیابی کے لیے سے ملاقات کریں گے ۔بلوچستان کے حقوق کیلئے مہم یکم ستمبر سے شروع کریں گے مہم کے دوران جلسے سیمینار مظاہرے تقاریب وپریس کانفرنسزمنعقد کیے جائیں گے اس مہم کے دوران سیرت النبی ۖ کے حوالے سے عشرہ منایاجائیگاممبر سازی بھی جاری رکھیں گے اور بلوچستان میں پانچ لاکھ ممبر زبنانے کا ہدف رکھا گیا ۔حق دو بلوچستان کو کے موضوع پر 31اگست کو ماہرین کاسیمینار اسلام آباد میں رکھا گیا ہے جس میں میں روائتی تقاریرکے بجائے مسائل کی نشاندہی اورحل کے حوالے سے