دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ،2جوان شہید ،3زخمی


ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سکیورٹی فورسز اور ایلیٹ فورس کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں2 جوان شہید اور 3زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب  سکیورٹی  فورسز اور ایلیٹ فورس کے کانوائے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے حوالدار محمد شوکت اور سپاہی محمد عمران شہید ہوگئے جبکہ سپاہی امجد، اجمل اور جہانزیب زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ڈیرہ علاج کیلئے فوری طور پر منتقل کردیا گیا ۔