ہمارے احتجاج کے نتیجہ میں بجلی قیمتوں ،ٹیکسزمہنگائی ضرور کمی ہوگی۔مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی قیمتوں ،ٹیکسز ،مہنگائی کے خلاف جو احتجاج شروع کیا گیا  ہے، انشاء اللہ اس کی بدولت بجلی قیمتوں ،ٹیکسزاورمہنگائی میں کمی ہوگی ،صرف پنجاب کیلئے دوماہ کیلئے ریلیف نہیں مانگا  گیا پورے ملک اور پورے سال کیلئے حکمرانوں کو ریلیف دینا ہوگا ۔ظلم وجبر لاقانونیت بدعنوانی اوربے حسی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امیر اسامہ رضی ودیگر 20اگست کوئٹہ پہنچیں گے۔وفاقی حکومت و حکمران الیکشن کمپیئن کے دوران اورجماعت اسلامی کے دھرنے شرکاء سے کیے گیے وعدوں کو فی الفورپوراکریں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول،بجلی قیمتوں،ٹیکسز،مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے احتجاج وتحریک کومنظم کر رہی ہے، پورے ملک میں عوامی جلسے ،مظاہرے جاری اور انشاء اللہ 28اگست بدھ کو پورے ملک میں ہڑتال ہوگی ۔حکومت نے مسائل کے حل ،ریلیف دینے ومطالبات منوانے کیلئے 45دن مانگے ہیں

جماعت اسلامی انشاء اللہ اسی دوران مطالبات بھی منوائیں گے اور احتجاج بھی جاری رہے گا 45دن میں مطالبات نہ ماننے کی صورت مرکز کے لائحہ عمل کے مطابق تحریک میں بھر پور حصہ لیا جائیگا سابقہ وموجودہ حکومتوں نے آئی پی پیز کے ذریعے قومی دولت لوٹنے کے جو سودے کیے ہیں جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے سوداگروں کو بے نقاب کر دیا انشاء اللہ بجلی نہ بنانے اورملک دیوالیہ ہونے کے باوجود آئی پی پیز کے نام پر قومی دولت سے جیالوں میں تقسیم کی جارہی ہے جو لمحہ فکریہ اور بہت بڑی بدعنوانی ہے ۔ بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے ،مسائل سے نکالنے ،قومی دولت میں حصہ وصول کرنے اور سی پیک ،سیندک ،ریکوڈک سمیت دیگر پراجیکٹس کے ثمرات دینے کیلئے ہماری جدوجہدجاری رہے گی پاکستان بلخصوص بلوچستان وسائل سے مالامال مگر بدقسمتی سے حکمران دیانت دار مخلص نہ ہونے کی وجہ سے ملک کی دولت بیرون ملک حکمرانوں مقتدر قوتوں کے ذاتی اکائونٹس میں منتقل ہورہی ہے بدعنوانی ،وفاق کی ناانصافی ،وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے دیانت داری اخلاص کے فقدان کی وجہ سے وسائل سے مالامال سرسبز بلوچستان مسائل کا شکار ہوکر بنجر وریگستان بن گیا ہے جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی بناکر بلوچستان کو خوشحال بناکر عوام کو حقوق دلانے ،ظلم وجبر ناانصافی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں