جماعت اسلامی کے دھرنے کی بدولت بجلی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے ،عبد الحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد ،دھرنے کی بدولت بجلی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور الحمداللہ آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی قوم جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے متحد ہوگی تو مسائل سے نجات ،وسائل عوام پر خرچ کرنے اوربدعنوان عناصر سے نجات کی راہ ہموار ہوگی ۔بلوچستان کے عوام تاجروں کو ہمسائیہ ممالک سے قانونی تجارت کی راہ میں رکاوٹیں ناقابل برداشت ہے بدترین مہنگائی کی وجہ سے غربت میں اضافہ اورعوام نان شبینہ کے محتاج اوربدعنوانی کرپشن وکمیشن کی وجہ سے بدعنوان عناصر مالامال ہوگئے ۔قرضے ،مہنگائی ،بدعنوانی اوربدامنی بڑھ رہی ہے مگرحکمرانوں کو اسٹیبلشمنٹ نے 9مئی کی بیماری میں مبتلا کیاہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان ،جنرل سیکرٹری امیر العظیم ،سابق امیر سراج الحق ودیگر مرکزی قائدین کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے مشاورتی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،نائب امیر بشیراحمدماندائی ،حافظ نورعلی ،حافظ محمد حنیف کاکڑ،عبدالولی خان اکر نے شرکت کی اجلاس میں مرکزی قائدین دورہ کوئٹہ کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل یہاں کے پریشان حال عوام پر خرچ کرنے ،ہرطرح کی بدعنوانی،مفت خوری کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی سے معاشرہ ترقی کر سکتاہے ۔جماعت اسلامی نے اسلام آبادمیں دھرنا دیکر قوم کے حقیقی مسائل پر دیانت داری سے آوازبلند کرکے حکمرانوں ،مقتدر قوتوں اوراشرافیہ کو عوامی مسائل حل کرنے کی طرف نہ صرف توجہ دلائی بلکہ انشاء اللہ ڈیڑھ ماہ کو جو وقت دیاگیا اس میں بہت سے مسائل حل ہونے کی امید ہے ۔دیوالیہ مقروض ملک پاکستان کی اندھیر نگری میں جوبجلی قوم استعمال نہیں کررہی ہے ،سازشی معاہدوں سودے بازی سے اس کے اربوں روپے لاڈلوں جیالوں کو دیئے جارہے ہیں، بلوچستان کے سلگتے مسائل پروفاق مقتدرقوتوں کی مجرمامہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے بجلی بلوں نے ہر گھر کو شدیدمتاثر کیا ہے جماعت اسلامی کا بجلی بلوں ،ٹیکسزومہنگائی میں اضافہ اور آئی پی پیز کی لوٹ مارکے خلاف دھرناعوامی قوت وتائید سے کامیاب ہوا عوام الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل رہی تو انشاء اللہ سلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی ۔بجلی قیمتوں ،ٹیکسزاورمہنگائی میں کمی ہوگی بجلی کے حوالے سے آئی پی پیز سے کیے گیے ظالمانہ معاہدے ختم ہوں گے عوام کو انصاف ملے گا قانون کی حکمرانی ہوگی اور بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے اہل بلوچستان کوحقوق دینے ،حالات کی درستگی مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ جدوجہد کی ضرورت ہے ۔وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ،حقوق سے محرومی ،بدعنوانی ، لاقانونیت ،لوگوں کا لاپتہ ہونا ،تجارت وکاروبار پرقبضہ بلوچستان کے سلگتے مسائل ہیں جسے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان کے سلگتے مسائل کو پریشر طاقت دھمکی اور پولیس گردی وفورسزاستعمال کرکے حل کرنادانشمندی نہیں ۔