وزیراعظم ہاؤس میں ارشد ندیم، ان کی والدہ کے اعزاز میں ضیافت

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا ۔  وزیراعظم  نے ارشد ندیم اور ان کی والدہ کا والہانہ استقبال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف، قومی ہیرو ارشدندیم نے خطاب کیا۔قومی ہیرونے ساری قوم اور حکومت کا شکریہ اداکیا۔ارشدندیم کے بھائی کے علاوہ اہل خانہ، بچوں نے بھی شرکت کی۔مختلف کھیلوں کے نامور کھلاڑیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔وزیراعظم نے ایک ارب روپے کے پاکستان انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا یہ فنڈ موجودہ اور کھلاڑیوں کے فلاح وبہبودکے لئیے استعمال کیا جائے گا ارشد ندیم کے لئے پندرہ کروڑ روپے کے کیش انعام ایف نائن ایف ٹین پارک کے درمیان سڑک کانام ارشد ندیم سے منسوب کرنے دیگر اعلانات کئے  ۔

تقریب میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے  کئی اہم شخصیات موجودتھیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم سارے پاکستان کے عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔ قومی ہیروہیں ۔ساری قوم ان کی شکرگزارہے۔یوم آزادی پر ارشدندیم نے قوم کی خوشیوں کو دوبالاکردیا ۔ قومی ہیرونے واضح کردیا کہ مشکلات مصائب سے گھبرانا نہیں چاہیے،ہمت سے سامنا کرنا چاہیے یہ روشن مثال ہے،قوم کو حوصلہ ملاہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجزکو ضرورعبور کریں گے اور اسے عظیم سے عظیم ترمملکت بنائیں گے۔ انھوں نے ارشدندیم کی والدہ کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا قومی ہیرو کی  والدہ کی دعائیں قبول ہوئیں  ہم سب ارشدندیم  والدہ محترمہ کے شکرگزارہیں۔ملک میں ہاکی، کرکٹ اسکوائش کی بحالی چاہتے ہیں مایہ نازاپنے تجاویز سے مجھے آگاہ کریں ۔صوبوں کے ساتھ مل کر بھرپورتعاون کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کھیلوں میں عالمی سطح  پر پاکستان کے مقام کی بحالی کے لئے قومی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ۔وزیراعظم نے صوبوں کے ارشدندیم کے لئے اعلانات پر خوشی کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے ارشدندیم کے کوچزکو بھی خراج تحیسن پیش کیا ۔قوم کا سرفخر سے بلندکیا ہے ۔ وزیراعظم نے ارشدندیم کے لئے پندرہ کروڑ کے کیش انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ رقم ٹیکس سے مستنثی ہوگی انھوں نے کہا ٹیکس والے یہاں بیٹھے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ یہ ٹیکس والے بھی ان سے ہی ٹیکس لیتے ہیں جو پہلے سے دے رہے ہیں جو مزید اہل ہیں ان سے ٹیکس نہیں لیتے اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا ۔وزیراعظم نے ایف نائن اور ایف ٹین پارک کے درمیان سڑک کانام ارشد ندیم سے منسوب کردیا ۔جناح اسٹیڈیم میں ارشدندیم اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا ۔انھوں نے کہا کہ صدر کو میں نے ایڈوائس کی تھی کہ ارشد ندیم کو  یوم آزادی پر ہلال امیتازدیا جائے ۔وزیراعظم نے ایک ارب روپے کے پاکستان انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا یہ فنڈ موجودہ اور کھلاڑیوں کے فلاح وبہبودکے لئیے استعمال کیا جائے گا ۔وزیراعظم نے  کہا کہ ملک میں کھیلوں کے میدان ہرے بھرے ہونگے۔ انھوں نے ارشدندیم کے کوچ کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا۔