اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بلوچستان میں امن وامان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ، چیف سکریٹری بلوچستان شکیل قادر نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر تجارت جام کمال خان اور رکن ومی اسمبلی اعجاز خان جھکرانی بھی بریفنگ میں موجود تھے ۔ نائب وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم جلد بلوچستان کا تفصیلی دورہ کرکے مسائل کے حل کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان ہمشہ سے میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے دل کے نزدیک رہا ہے۔بلوچستان میں خوشحالی ور ترقی ہو تو ملک ترقی کریگا ہم سب نے مل کر بلوچستان کے مسائل کی حل کو نکالنا ہوگا ۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہاں امن و امان کا بہت بڑا مسلہ ہے ملک دشمن عناصر صوبے کی امن و امان برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ایسے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔حکومت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ وزیر اعلی بلوچستان نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے اسکو حل کرنے کیلئے بھر تعاون کرینگے ۔ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ن لیگ کی حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے جس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں اس بار چھ مہینوں میں محنت کی وجہ سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا، ایسی خراب معاشی صورتحال تو اس وقت بھی نہیں دیکھیں جب 1999 پاکستان پر مختلف قسم کی پابندیاں لگی ۔نائب وزیراعظم ے کہا کہ تحریک انصاف کے حکومت نے صرف تین سالوں میں ملک کی معیشت تباہی کر دیا ملک کو جتنے قرضوں کے نیچے ڈبو دیا اتنے قرضے گزشتہ کئی دہائیوں میں بھی نہیں لئے گئے۔ جس طریقے سے ہمارے دور میں ملکی شرح نمود بڑھ رہی تھی اگر اس طرح جاری رہتی تو آج ملک دنیا کی مضبوط معیشتوں میں شمار ہوتا،ملک میں شرح سود کی سطح 22 فصد تک بڑھائی گئی ہے جسکو کم کرنے کی ضرورت ہے 2018 میں ہم نے اسکو صرف 6 فصد تک لایا گیا،معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اخراجات میں کمی لانا ہوگا جب ہم اس طرح کر اقدامات میں کامیاب ہوئے تو معیشت بھی تیزی سے ترقی کریگا ۔درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،بلوچستان کو اس کے تمام جائز حقوق ملنے ضروری ہیں،
معاشی صورتحال مشکل ہے تاہم مایوس نہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،پاکستان پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معروض وجود میں آیا، پاکستان کے ساتھ جس نے غداری کی اسی دنیا میں اپنے انجام کو پہنچا ، وقتی معاشی مشکلات کا سامنا ہے تاہم مسلسل محنت اور پختہ عزم سے پاکستان کو ترقی کی پائیدار راہ پر گامزن کریں گے، وسیع المدتی منصوبہ بندی کے لئے جامع روڑ میپ مرتب کررہے ہیں،بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کا پختہ عزم بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم اور صحت کی بہتری اوکین ترجیح ہے، گورننس کی بہتری کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات لائی جاررہی ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ گورننس کو درست کرکے ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط تعلق قائم کریں گے، بلوچستان کے پی ایچ ڈی سائینس کے طالب علموں کے لئے دنیا کی 200 اعلی جامعات میں اسکالر شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے، اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی سمیت محروم طبقات کے لئے خصوصی اسکالر شپ پروگرام متعارف کروارہے ہیں ۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ پسماندگی سے جڑے صوبے کے مسائل کو یکساں ترقی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے،منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے وفاق سے فنڈز کا اجرا انتہائی محدود سطح پر ہوتا ہے،فنڈز اجرا کی اس شرح سے آئندہ کئی دہائیوں تک منصوبوں کی تکمیل ممکن نہیں، بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے وفاقی حکومت کا پختہ عزم اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ وزیراعظم جلد بلوچستان کا تفصیلی دورہ کرکے مسائل کے حل کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے۔