اٹک (صباح نیوز)صدرآصف علی زرداری کی لیفٹننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھرآمد ،شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔صدر نے لیفٹننٹ عزیر محمود ملک شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو ملک کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ عزیر شہید نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے، یہ بیمثال قربانیاں قوم کو جِلا بخشتی ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔صدر مملکت نے سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔