کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے بجلی قیمتوں ،ٹیکسز ،مہنگائی کے خلاف اسلام آبادمیں دھرنا دیکھ کرعوام کو ریلیف دینے،حکمرانوں کے کان کھولنے ،عوام کو بیدار ومنظم کرنے کی راہ ہموار کر دی انشاء اللہ جماعت اسلامی کی کوششوں سے قوم کو جلد بجلی قیمتوں ٹیکسزمیں ریلیف اور آئی پی پیز کے ظالمانہ سودوں اور لوٹ مار سے نجات ملیگا ۔دھرنے میں شرکت کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔عوامی رابطہ مہم شروع کرکے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر قوم کو متحد کرکے مسائل کے حل ،اسلامی نظام کے قیام ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں صرف جماعت اسلامی ہے جس نے بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی اورآئی پی پیز کے خلاف پندر ہ روزہ دھرنا دیکر قوم کو منظم وبیدار کیا انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی قوم کو مظالم بدعنوانی ناانصافی سے نکال حقوق کے حصول کیلئے متحد کریں گے ۔بلوچستان میں شاہراہوں ،نیٹ ورک کی بندش سے عوام پریشان ہیں لاپتہ افراد کو منظرعام پر لاکر بلوچستان کا بڑامسئلہ حل کیا جاسکتا ہے بدامنی ،شاہراہیں بند،جلائو گھیرائوختم ، نیٹ ورک بندش ،حقوق سے محرومی اور بدعنوانی بلوچستان میں معمول بنا گیا ہے ۔جمہوری انسانی حقوق سلب کرنا ظلم ہے ظلم وجبر ،احساس محرومی نفرت وتعصب کے خاتمے کیلئے بلوچستان کے عوام کو ترقی وخوشحالی کی سفرمیں شامل کیا جائے۔ بلوچستان کے مسائل کا پرامن حل سیاسی جمہوری آئینی جدوجہد اورمخلصانہ مذاکرات بات چیت سے ممکن ہے۔ جماعت اسلامی نے عوامی اجتماعی مسائل بجلی و گیس ٹیرف،قیمتوں اور ٹیکسز میں ظالمانہ اضافہ اورمہنگائی کے خلاف اسلام آبادمیںد ھرنا دیکر قوم کو متحد اور اجتماعی قومی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کی راہ ہموار کی حکمرانوں کی وعدہ خلافی پر دوبارہ قوم کو منظم کر شدت سے ملک گیردیاجائیگاجماعت اسلامی حقوق کے حصول اور ظلم وبدعنوانی کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے عوام ساتھ دیگی تو مسائل حل ،حقوق میسرہوں گے