کوئٹہ ، کان میں دم گھٹنے سے 4کان کن جاں بحق


کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں کان میں دم گھٹنے  سے 4 کان کن جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرہ غرگئی قریب کان میں دم گھٹنے کے باعث 4 کان کن جاں بحق ہو گئے جن میں دو کی شناخت محمد خان اور فضل الرحمن ولد سرور خان جبکہ دو کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول منتقل کردی گئیں۔