عمران خان کا حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق پیغام

اسلام آباد (صباح نیوز) بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر راہنماؤں نے  میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق بانی عمران خان کے  پیغام سے آگاہ کیا، بانی چیئرمین نے مطالبہ کیا ہے کہ  عالمی برادری غزہ میں امن یقینی بنائے،فلسطینیوں کا  قتل عام روکا جائے،مغربی ممالک اسرائیل کی جانب سے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں،مغربی ممالک کااخلاقی جواز کہاں گیا،فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے،اسرائیل ہر غلط قدم اٹھا رہا ہے اور روک ٹوک والا کوئی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ بانی  چیئرمین تحریک انصاف کا خصوصی پیغام ہے کہ 5 اگست کو عوام صوابی کے جلسہ عام میں پہنچیں، پاکستان کے عوام صوابی جلسے کے ذریعے عوام بانی پی ٹی آئی  سے محبت کا ثبوت دیں،

انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جو پاور پلانٹ لگائے اس وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی،ملک کی 90 فیصد آبادی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،موجودہ حکومت ادارووں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھا رہی ہے،پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان مقبول لیڈر ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جو لوگ سڑکوں پر تحریک چلا رہے ہیں ان سب کو اکٹھا کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کو ناجائز گرفتار کیا گیا جو سابق وزیراعظم ہیں فیصلہ کیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھانی ہے۔ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز 5 اگست کو صوابی جلسے میں شرکت کریں،جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔یہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے گا،گرینڈالائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے اور مشاورت ہوگی،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے جو اس رجیم کیخلاف ہیں۔