دنیا کی زندگی وقتی اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں ، اصل وحقیقی کامیابی آخرت اور جنت کا حصول ہے،محمدحسین محنتی

کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے کہا ہے کہ دنیا کی زندگی وقتی اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے اصل وحقیقی کامیابی آخرت اور جنت کا حصول ہے،اصل معیار اللہ کو راضی کرنا ہے۔ اللہ اور اس کے رسول ۖ کے احکامات کے مطابق ہماری زندگی گذرے تو ہم کامیاب ہیں، جمعیت نوجوانوں کے اندر مقصد زندگی اور اقامت دین کا جذبہ پیدا کرکے ان کی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے،جمعیت روشن مستقبل کی نوید ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت منعقدہ پانچ روزہ ”فہم دین کیمپ” کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ ناظم صوبہ عمیر شامل لاکھو اور جنرل سیکریٹری عامر بھٹو بھی ساتھ موجود تھے۔ صوبائی امیر کا مزید کہنا تھا کہ دین کی دعوت بہت بڑا کام ہے فرمایا گیا کہ ”تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو اللہ کی طرف دعوت دے” جمعیت ان تربیتی اجتماعات سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ان کی دنیا وآخرت بنانے کی کوشش کرتی ہے ۔تربیت گاہ میں سندھ بھر سے منتخب افراد شریک تھے۔#