کراچی(صباح نیوز)مہنگی بجلی ، آئی پی پیز کے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں اور تنخواہ دار طبقے پر ناجائز ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد عوام کی دل آواز ہے۔ راولپنڈی دھرنے کی عوامی پذیرائی نے اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔31جولائی سے گورنر ہائوس سندھ پر بھی احتجاجی دھرنا شروع کیا جا رہاہے ۔
یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے راولپنڈی دھرنے میں خواتین کے عظیم الشان جلسہ کو سراہتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کا جذبہ بھی قابل تعریف ہے۔خراب موسم وبارش اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں اور طویل فاصلوں کے باوجود خواتین کے قافلے جوق در جوق اپنے حق کے لیے نکلے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر عورت بچہ بوڑھا اور جوان ظلم کے نظام سے تنگ ہے اور اس کے حل کیلئے جماعت اسلامی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کوششوں کے ساتھ ہے۔