جماعت اسلامی سندھ کی نومنتخب مجلس شوریٰ کا اعلان

کراچی (صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کی آئندہ تین سال کے لئے نومنتخب مجلس شوریٰ کا اعلان کردیا گیا ۔ نومنتخب ارکان میں ایک موجودہ اور دوسابق رکن سندھ اسمبلی، سابق وموجودہ ٹاؤن اوریوسی ناظمین، علما کرام، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، پروفیسر، دانشور ،تاجراور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 3 سابق ناظم اعلیٰ بھی شامل ہیں۔

صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ناظم انتخاب برائے صوبائی مجلس شوریٰ محمد مسلم کے مطابق 2026 تا2024 کیلئے نومنتخب ارکان شوریٰ میں کراچی وسطی سے راشدنسیم،سید وجیہہ الحسن،اویس یاسین ضلع شرقی سے سیدشاہد ہاشمی،ڈاکٹرفواداحمد،نعیم اختر،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی ،ضلع شمالی محمد یوسف ضلع گلبرگ وسطی سے فاروق نعمت اللہ،کامران سراج،نصرت اللہ، ضلع غربی مدثرحسین انصاری ،ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف ،ضلع جنوبی سید عبدالرشید،علی حسین ضلع ایئرپورٹ توفیق الدین صدیقی،محمد فرحان فاروق،چوہدری محمد اشرف ضلع قائدین سیف الدین ایڈووکیٹ،جنید مکاتی ضلع ملیرمحمد اسلام ،ضلع کورنگی مرزافرحان بیگ، ضلع گڈاپ عرفان احمد،ضلع سائٹ غربی عبدالرزاق خان، ضلع حیدرآباد، عقیل احمد خان،عبدالوحید قریشی، ضلع مٹیاری ٹنڈومحمد خان اورٹنڈو الہیار سے فقیرمحمد لاکھو ،دیدارحسین بہرانی ضلع سانگھڑ،نواب شاہ سے سروراحمد قریشی ضلع ٹھٹھہ ،بدین سے سید دائودشاہ گیلانی، ضلع میرپورخاص۔عمرکوٹ۔تھرپارکر سے حافظ سلمان خالد،محمد افضال ضلع سکھر،گھوٹکی سے علامہ حزب اللہ جکھرو،

زبیرحفیظ شیخ ضلع نوشہروفیروز،خیرپور سے امتیازحسین سہتو ضلع لاڑکانہ ۔شہدادکوٹ قاری ابوزبیر جکھرو ضلع جیکب آبادسے حاجی دیدارعلی لاشاری  ضلع  شکارپور سے عبدالسمیع شمس بھٹی، ضلع دادو۔جام شورو سے عبدالرحمان منگریو شامل ہیں جبکہ ضلع کشمور ایٹ کندھکوٹ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ قیم صوبہ اور صوبائی نائب امراء  بر بنائے عہدہ شوریٰ کے ممبر ہوں گے۔