راولپنڈی (صباح نیوز)سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیا گیا ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ، مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔