لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔ اللہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ ناہل اور ناکام حکومت بھی پاکستان کے لیے دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔