اسلام آباد (صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی عہدیداران کو شوکازنوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔ نوٹس صوبائی صدر چنگیز جمالی جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ ،نائب صدر قمر گوگیج سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی کو جاری کئے گئے ہیں یہ نوٹس پارٹی قواعد کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میر چنگیز جمالی،روزی خان کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے زریعے ڈویژنل اور ضلحی عہدیداروں معطل کرنے کا اعلان کیا جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔ صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری سے دس دن کے اندر جواب طلب کیا گیا۔
انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخآری کے مطابق صوبائی نائب صدر قمر گورگیج اور سیکرٹری اطلاعات سربلند خان جوگیزئی کو صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کو عہدوں سے ہٹانے کے اعلان پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریرکیا گیا ہے کہ دونوں صوبائی عہدیداروں کو ایسا اقدام اٹھانے کا کوئی اختیار نہیں۔ پیپلز پارٹی کے قواعد و ضوابط اور ڈسپلن۔ کی خلاف ورزی پر نوٹس کا دس دنوں میں جواب دیں۔