واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی سائبر کمپنی مائیکروسافٹ میں خرابی کے باعث آسٹریلیا، امریکا، ، جاپان،اسرائیل، برطانیہ ، ہالینڈ، سپین، ملائیشیا، سنگاپور ،جنوبی افریقہ اور بھارت سمیت دنیا بھر میں سائبر مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا ۔سائبر مواصلاتی نظام کے بریک ڈاؤن سے ایئرلائنز، بنکوں، میڈیا ہاوسز، اسٹاک مارکیٹوں سمیت مختلف انڈسٹریز میں کام ٹھپ ہو گیا ، پروازیں منسوخ ہو گئیں،۔ مائیکروسافٹ کے کلاڈ کمپیوٹنگ سویٹس کی بندش کے باعث دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، نیوز آٹ لیٹس نشر جاری رکھنے سے قاصر ہوگئے اور کاروباری ادارے لین دین نہ کرسکے۔۔سروس کی بندش کے باعث امریکا میں کئی طیارے گرانڈ کردیے گئے، آسٹریلیا میں بھی مسافروں کو پروازوں کی منسوخی کے باعث انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
آسٹریلیا کے سپراسٹور میں مائیکروسافٹ سروس کی بندش سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔اس کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، بھارت، ملائیشیا، سنگاپور سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اسرائیل کے سائبر ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ وہ بھی عالمی سطح پر ہونے والی بندش سے متاثر ہوا ہے اور یہ مسئلہ سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم کراڈ اسٹرائک میں پیش آنے والے مسئلے کی وجہ سے ہے۔اسرائیل کی مواصلات اور صحت کی وزارتوں کے مطابق ملک کے پوسٹ آفسز اور اسپتال بھی بندش سے متاثر ہوئے ہیں۔یورپ کی رائنر ایئر لائن سمیت انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خبردار کیا ہے کہ ان کے بکنگ سسٹمز اور دیگر چیزوں میں مسائل کا سامنا ہے۔
برطانیہ میں ایئرلائنز، ریلویز اور ٹیلی ویژن اسٹیشن کو کمپیوٹر مسائل کی وجہ سے کام میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔برطانیہ میں ایکس پر طبی حکام نے ایسی رپورٹس شیئر کیں کہ ڈاکٹروں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے بکنگ سسٹمز آف لائن ہو گئے ہیں جب کہ ملک کے ایک بڑے نیوز براڈ کاسٹر اسکائی نیوز بھی آف ایئر ہو گیا جس پر ادارے نے معذرت بھی کی ہے۔آسٹریلیا سے لے کر بھارت اور جنوبی افریقہ تک بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں نے اپنے صارفین کو سروسز میں خلل پڑنے پر خبردار کیا ہے۔بھارت میں ایئرلائنز آپریشنز متاثر ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کئی ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ مینوئل چیک این اور بورڈنگ پر عمل کر رہے ہیں اور صارفین کو بتایا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔
مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس بندش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔عالمی سطح پر انٹرنیٹ بندش کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق مائیکروسافٹ سروسز بشمول کلاڈ کمپیوٹنگ پروگرام ایزور اور آفس سافٹ ویئر مائیکرو سافٹ 365 کے خراب ہونے کی رپورٹس گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی سطح پر موصول ہوئیں، امریکا میں ایک ہزار 751 بار بندش کی اطلاع ملی۔پاکستان میں زیادہ سے زیادہ 25 بار ایزور کی بندش رپورٹ ہوئی جب کہ مائیکروسافٹ 365 صرف 13 بار بند ہوا۔ڈیجیٹل رائٹس آرگنائزیشن بائٹس فار آل کے پروگرام منیجر ہارون بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ میں نے ابھی تک یہ نہیں سنا کہ ایزور کی بندش کی وجہ سے کسی پاکستانی تنظیم یا ایئر لائن کے آپریشنز میں خلل واقع ہوا ہے۔ادھر مائیکرو سافٹ نے کہا کہ بندش جمعرات کو ایسٹرن ٹائم کے مطابق شام 6 بجے (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بجے) شروع ہوئی جب صارفین کو وسطی امریکا کے علاقے میں متعدد سروسز کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ایک علیحدہ بیان میں مائیکروسافٹ نے کہا کہ وہ مختلف مائیکروسافٹ 365 ایپس اور خدمات کو متاثر کرنے والے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آئی ٹی سیکیورٹی فرم کراڈ اسٹرائیک نے ایک ریکارڈ شدہ فون میسج چلایا جس میں کہا گیا کہ وہ مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے فالکن سینسر کے کریش ہونے کی اطلاعات سے آگاہ ہے۔کمپنی کے مطابق فالکن سینسر سافٹ ویئر مائیکروسافٹ ونڈوز کو کریش کرنے اور نیلی اسکرین دکھانے کا سبب بن رہا ہے، اس ایشو کو غیر رسمی طور پر بلیو اسکرین آف ڈیتھ کہا جاتا ہے۔امریکن ایئر لائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز اور یونائیٹڈ ایئرلائنز سمیت امریکا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے مواصلاتی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے گرانڈ اسٹاپ جاری کیا جب کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنی کلاڈ سروسز کی بندش کو بحال کرنے میں ایک گھنٹے سے بھی وقت لگا لیکن اس نے کئی کم لاگت والی ایئرلائنز کو متاثر کیا۔