کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات ،بجلی لوڈشیڈنگ وقیمتیں فوری کم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ26جولائی اسلام آباد دھرنا حکمرانوں کو عوام کو فوری ریلیف دینے پر مجبور کریگا جماعت اسلامی کااسلام آباد دھرنا قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے ہیں حکومت واشرافیہ اور مقتدرقوتوں کی وجہ سے ملک میں عدل وانصاف،قانون ونظام نہیں ہر طرف اندھیر نگری ،کرپشن مہنگائی بے روزگاری کادوردورہ ہے عوامی مسائل کے خلاف آپریشن کے بجائے نان ایشوزکو ایشوبناکر الجھایا جارہاہے سودی معیشت ،لوڈشیڈنگ ،مہنگائی بے روزگاری، بدعنوانی کے خلاف مشترکہ قومی عوامی آپریشن کی ضرورت ہے ۔ملک کے وسائل اشرافیہ کے قبضے میں اور مسائل قوم کیلئے ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی انسانی مسئلہ ہے بلوچستان کو قومی ترقی سے بہت پیچھے رکھا گیا ہے زراعت ،سرحدی ساحلی تجارت تباہ ،تاجر نوجوان کاروبار تجارت سمیت ترقی وخوشحالی کے حوالے سے پریشان ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اندھیر نگری مایوسی میں عوام پھنس گیے ہیں جماعت اسلامی قوم کو مایوسی کے دلدل سے نکال امید دلاکر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی سخت گرمی میں بدترین اٹھارہ بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ،سرحدی تجارت بند ،ساحل پرٹرالر مافیازقابض ،حکمرانوں سے ناامیدی ،نوجوان روزگاروترقی تعلیم اورکاروبارکیلئے پریشان ہیں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے بجائے منشیات عام ہیں آئی ایم ایف کے سودی قرضوں ان کے آلہ کاروں نے معیشت ،تجارت اورنظام زندگی تباہ قوم کو بدنام ورسوا کرکے رکھ دیا ہے ۔ٹیوب ویلز کو سولر پرمنتقلی خوش آئند لیکن ڈیمزکی ضرورت بہت زیادہ ہے ۔ہر طرف مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ اور مشکلات کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔حکومتی سطح پر شاہانہ اخراجات ،فضول خرچی ،بدعنوانی ،مفت خوری عروج پر ہیں۔جماعت اسلامی بجلی لوڈشیڈنگ ،قیمتوں ،ٹیکسزمیں اضافے اور آئی ایم ایف کے بجٹ کے خلا ف26جولائی اسلام آباد میںدھرنا اور ہر فورم پر احتجاج کریگی پشتونوں بلوچوں کے خلاف آپریشن طاقت کا استعمال کرکے نفرت تعصب تشددردعمل میں اضافہ کررہے ہیں جس سے حالات مزید خراب ہوں گے یہ سب حکمرانوں اسٹبلشمنٹ اشرافیہ مقتدرقوتوں کی کارستانیاں ہیں۔ حکومت بلوچستان کے عوام کوہنگامی بنیادوں پرترقی دیکر میگاپراجیکٹس شروع کریں چمن سے کراچی اور ملتان ڈیرہ غازی خان سے ژوب ولورالائی موٹروے دی جائیں نوجوانوں کوروزگار دیکر لاپتہ افرادبازیاب کرکے منظر عام پر لائی جائیں جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر احتجاج کریگی ۔ جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف 26جولائی اسلام آبادمیں دھرنا دیگی عوام مسائل سے نجات ترقی وخوشحالی اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ہماراساتھ دیں