حسینیت کے علمبردار قیامت تک امام حسین کے کردار کی نورانیت سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

حیدرآباد(صباح نیوز)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جامع مسجد اکبری تکونہ پارک ،درگاہ سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی اورغلام حسین ہدایت اللہ ہائر سیکنڈری اسکول روڈ پکا قلعہ حیدرآباد میں انجمن پروانہ مصطفےٰ کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کربلا کے میدان میں اپنا سب کچھ اللہ کی بارگاہ میں قربان کر کے اسلام کی حرمت کو بچا لیاحسینیت کے علمبردار قیامت تک حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کردار کی نورانیت سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول نے یزید جیسے فاسق و فاجر کی بیعت سے انکار کر کے امت کو درس دیا کہ نظام مصطفےٰ ۖ کے عملی نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنابلکہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے حسینی کردار ادا کرنے میں ہی کامیابی ہے امام حسین سے محبت کا تقاضہ ہے کہ نظام مصطفےٰ کی جدوجہد میں شامل ہو کر مغربی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیںجو پاکستان میں لادینیت لانا چاہتے ہیںاور ہمارے حکمراں یزید کے پیروکار بن کر قوم پر ظلم ڈھارہے ہیں مہنگائی غربت اور بیروزی کے طوفان نے قوم کی زندگی اجرن بنا دی ہے آئی ایم ایف کے حکم پر ہرزور بجلی ،گیس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے قوم پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں  لیکن افسوس ان یزیدی حکمرانوں کو اس کا کوئی احساس نہیں اقتدار کی ہوس اور طاقت کے نشے میں قوم پر مہنگائی کا طوفان مسلط کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یزیدنے بھی طاقت کے نشے میں بدمشت ہو کر اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی حرام کو حلال اور حلال کو حرام کیا نواسہ رسول ۖ کو شہید کیااہل بیت کی حرمت کو پامال کیااسلامی احکامات کی دھجیاں اڑائیں آج ہمارے حکمراں بھی یزیدی کردار ادا کررہے ہیں اسلام کے خلاف اقدامات کررہے ہیں شراب و کباب کی محفلیں سج رہی ہیں اشرافیہ عوام کا  خون نچوڑ رہی ہے جمہوری کی آواز کو دبانے اور اختلاف رائے رکھنے والوں کو زندانوں میں ڈالا جارہا ہے ظلم کا راج ملک پر مسلط ہے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ امام حسین نے قربانی نظام مصطفےٰ ۖ کیلئے دی تھی اس نظام کے نفاذ کیلئے ہم عملی کردار ادا کریں اور ہر قسم کی قربانی  کیلئے تیار ہو جائیں انشاء اللہ اس ملک میں نظام مصطفےٰ ۖ کی بہار آکر رہے گی ظلم کا نظام ختم ہو گاپاکستان اسلام کا مضبوط قلعہ بنے گا۔