کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے محمد غالب


برمنگھم(صباح نیوز) سید مودودی فاؤنڈ یشن کے چئیرمین محمد غالب نے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ کی شہادت اللہ تعلی نے اس راستے میں قربانی کے لیے نواسہ رسولۖ کا انتخاب اس میں مسلمانوں کے لیے بڑا سبق ہے کہ جب بھی مسلمانوں پر یزید جیسے ظالم حکمران مسلط ہوجائیں تو انہیں یہ حق ہے کہ ظلم بے انصافیوں کے خلاف جدوجہد کریں اللہ دین اور نظام کی خاطر ہر ممکن قریبانیوں کے لیے تیار رہیں۔

انہوں کہا کہ آج بھی مسلمانوں پر یزید جیسے حکمران مسلط ہیں مسلمان ظلم اور بربریت کا شکار ہیں کہیں کوئی انصاف امن   عزت اور وقار ویلفیرکا ںطام  نہیں یزید کو برا بھلا کہا جاتا ہے مگر وقت کے یزیدوں کے خلاف ہرجگہ خاموشی ہے ان کے بارے میں کہیں کوئی آواز بلند نہیں ہو رہی کربلہ کا واقع تحریروں تقریروں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

محمد غالب نے کہا کہ آج کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا  جس طرح قتل عام ہورہا ہے اس کو بند کرانے کی لیے کسی مسلمان ملک کے اندر جرات نہیں کہ وہ انڈیا اسرائیل کے ہاتھ روکے  ان کا معاشی بائکاٹ کرنے کے لیے تیار نہیں دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلاقات بھی قائم کر رکھے ہیں مسلمانوں کے جان و مال عزتوں کی کوئی فکر نہیں سب عالمی استعمار کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں برطانیہ یورپ اور امریکہ میں آواز بلند ہورہی ہے اور مسلمان ممالک میں مکمل خاموشی ہے۔