جموں میں ڈیڑھ سال کے دوران درجن بھر حملوں میں48 بھارتی فوجی ہلاک

 سری نگر: بھارتی فورسز پر جموں میں ڈیڑھ سال کے دوران درجن بھر حملوں میں48  بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے مطابق  ان حملوں میں بھارتی فوج کے افسر بھی مارے گئے بھارتی میڈیا کے مطابق پونچھ اور راجوری کے بعد عسکریت پسندی کے واقعات اب جموں میں بھی بڑی حد تک دیکھے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ  بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے فوج کو ہدایت کی تھی کہ جموں کے علاقے سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق جموں خطے میں گزشتہ 32 مہینوں میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی کل تعداد 48 ہو گئی ہے۔