سری نگر— مقبوضہ کشمیر کے ایک ہندو شہری نے پاکستان اور بھارت سے اپیل کی ہے کہ پاکستان سے بیٹے کی لاش واپس لانے میں مدد کی جائے۔
جموں کے سبھاش شرما نامی شہری کا کہنا ہے کہ اس کا 20 سالہ بیٹا ہرش 11 جون کوچناب دریا میں غرقاب ہو گیا تھا اس کی لاش پنجاب پاکستان پہنچ گئی ہے ، سبھاش شرماکے مطابق ہرش کو پنجاب میں ہی دفنا دیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی حکومتیں مجھے بیٹے کی لاش واپس دلوانے میں مدد کریں تاکہ میں ہندو دھرم کے تحت اپنے فرزند کی آخری رسومات ادا کروں۔ پاکستان سے مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ ہرش کی لاش ایک نہر سے ملی ہے اور اسے دفنا دیا گیا ہے۔