مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں بڑا حملہ، میجر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک


جموں۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوجی ترجمان نے ایکس پر میجر سمیت پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے پیر اور منگل کی رات نو بجے ضلع ڈوڈہ کے ڈیسا فاریسٹ ایریا کا محا صرہ کیا تھا اس دوران بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سات جوان زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ جوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ زخمیوں کو فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم میجر سمیت پانچ جوان ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا ہے۔ بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اطلاع دی ہے کہ ڈوڈہ کے شمالی علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن جاری ہے۔