حکمران خود شاہ خرچیوں میں کمی اورمفت خوری ختم کرنے کیلئے تیارنہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ26جولائی جماعت اسلامی اسلام آبادسے بجلی قیمتوں ،لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،نارواٹیکسزمیں اضافے کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک شروع کر رہی ہے ۔حکمران خود شاہ خرچیوں میں کمی اورمفت خوری ختم کرنے کیلئے تیارنہیں ۔جبکہ عوام پر بجلی ،گیس ،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بم روزانہ برسارہے ہیں ۔ لاپتہ افرادکیلئے احتجاج کرنے والوں پرتشدد،گیلہ مند وزیر کی شہادت جیسے واقعات سے حالات مزید خراب ہورہے ہیں 26جولائی اسلام آباددھرنے سے عوامی انقلابی تبدیلی کا آغازہوگا۔ حکمران قیمتوں ومہنگائی میں اضافہ جبکہ عدالت پیشی، ضمانت ،گرفتاری میں مصروف،میڈیادبئی لیکس سمیت دیگر کیسز پر خاموش ،اسٹبلشمنٹ ،مقتدرقوتیں آپریشن کی راہ ہموارکر نے میں مصروف ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے امریکی غلامی ،آئی ایم ایف کے غلاموں کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی تحریک چلانے کی ضرورت ہے سودی معیشت کی وجہ سے سودی قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کو سودی قرضوں میں جھکڑ رہے ہیں جب تک دیانت دارقیادت وحکومت نہیں آئیگی مقتدرقوتوں میں ایمادار لوگ نہیں آئیں جو ملک وقوم سے محبت کرتے ہوتب تک تبدیلی ممکن نہیں عوام سے قربانی مانگنے والے خود لوٹ مار میں مصروف ہوتے ہیں عوام کا حکمرانوں مقتدر قوتوں پر اعتماد وبھروسہ روزبروزکم ہورہا ہے ۔ ،مہنگائی بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 12جولائی اسلام آباد سے دھرنے کا آغازکریں گے صرف جماعت اسلامی مہنگائی قیمتوں میںاضافہ، ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف میدان عمل میں جدوجہد کر رہی ہے۔مفت خوری ،لوٹ مار ،بلوچستان کو ریگستان بنانے والوں اوربدعنوانی کرنے والے خواہ مقتدر قوتیں ہوں یا حکمران سب کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا بصورت دیگر ملک ،ملک کے اثاثے سمیت سب فروخت کرکے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہوجائیگا ۔ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو پھر قوم پر مسلط کرکے مفادات ومراعات حاصل کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔عوام الناس کے مسائل کا حل چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی میں ہے موجودہ حکومت میں بھی زیادہ لوگ آئی ایم ایف اور مقتدر قوتوں کے آلہ کاربیٹھے ہوئے ہیں ۔26جولائی دھرنابجلی گیس قیمتوں اورمہنگائی میں اضافے کے خلاف ہوگا ۔الحمداللہ صرف جماعت اسلامی بلوچستان سمیت پورے ملک کے ہر طبقہ کفر کے عوام کا کیس لڑرہی ہے ۔انشاء اللہ اسلام آباددھرنے سے تحریک شروع ہوگی اور قوم کو لٹیروں ،مہنگائی ،امریکی غلاموں سے نجات مل جائیگی قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اندھیروں کا سفرختم اور ترقی خوشحالی اور اسلامی نظام کی راہ ہموار ہوجائیں