امام حسین نے ابدی زندگی کو عارضی زندگی پر ترجیح دی تھی۔ سید صلاح الدین احمد

مظفرآباد(صباح نیوز)  حزب المجاہدین  کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ امام حسین  نے ابدی زندگی کو عارضی زندگی پر ترجیح دی۔اپناسر کٹوایا لیکن باطل قوتوں کا سر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جھکا دیا۔آج بھی حسین  کو امام برحق ماننے اور سمجھنے والے اسی طریقہ زندگی پر عمل کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سید صلاح الدین احمد نے حزب کمانڈ کونسل اور متحدہ جہاد کونسل کے دو الگ الگ خصوصی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ۖ نے کربلا کے میدان میں زندگی کے ابدی اصولوں سے عالم انسانیت کو آگاہ کیا۔انسان کواللہ کی غلامی کے سوا ہر کسی اور کی غلامی سے آزاد کرنے کا ہنر سمجھایا۔ ابدی زندگی کو عارضی زندگی پر ترجیح دی۔اپناسر کٹوایا لیکن باطل قوتوں کا سر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جھکا دیا۔امیر حزب نے کہا کہ مجاہدین کشمیرسیدنا امام حسین  کے مشن کو ہی آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ان کے دکھائے ہوئے راستے پر عمل کررہے ہیں۔ پچھلے کئی دہائیوں کی تاریخ گواہ ہے نہتے مجاہدین نے جدید ترین اسلحہ سے لیس بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔6جولائی2024کو حزب المجاہدین سے وابستہ 6مجاہدین عادل حسین وانی کٹی پورہ شوپیاں،فیصل بشیر لون  کانی پورہ شوپیان،توحید احمد راتھر واڈورہ کولگام،زاہد محمود کولگام،یاور بشیر ڈار ریڈونی بالا اور شکیل احمد دمہال ہانجی پورہ  نے کربلا کی یہ تاریخ اپنے سر کٹواکر کلگام کشمیر کے دو الگ الگ معرکوں میں رقم کردی۔

جہاد کونسل کے سربراہ نے  ان عظیم کو شہدا  زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مقدس لہو ضائع نہیں ہوگا۔ان کا لہو ضرور رنگ لائیگا۔اجلاسوں میں شہدا کی بلندی درجات اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی  اور اس یقین کا اظہار کیا گیا کہ اسلام کی سربلندی اور آزادی کیلئے جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی اور مقدس لہو کے طفیل یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار بھی ہوگی۔ان شا  اللہ۔ادھر اپنے ایک اور بیان میں حزب آپریشنل چیف ابو عبیدہ نے شہدائے کلگام کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ مجاہدین کشمیر حصول منزل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان شا  اللہ یہ جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کلگام میں مجاہدین حزب کی مخبری کرنے والے مخبروں کا پتہ چلانے میں تنظیم کے سراغرسان یونٹ کو کا فی اہم شواہد ملے ہیں۔ان شا اللہ یہ زرخرید ایجنٹ اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچیں گے