کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستا ن مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے طاقت تشددگرفتاری پولیس گردی اور مقدمات سے نفرت مسائل اورپریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا اسلام آبادمیں دھرنا دیکرحکمرانوں کو بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافہ واپس لینے پر مجبور کریں گے اسلام آباددھرنے میں بلوچستان سے بھر پور شرکت ہوگی ۔عوام کا مقدمہ جماعت اسلامی لڑرہی ہے حقیقی عملی اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے ۔ حکمران شاہ خرچیاں ،مفت خوری ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں ۔بدقسمتی سے عوام کیلئے ملک دیوالیہ حکمرانوں کیلئے اب بھی سونے کی چڑیاہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے 26جولائی اسلام آباددھرنے کی تیاریوں سے صوبائی ذمہ داران مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،نائب امیربشیرا حمدماندائی ، امیر ضلع حافظ نورعلی،اعجاز محبوب،سید نورالحق،سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ودیگر شریک تھے اجلاس میں بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافہ کے خلاف26جولائی اسلام آباد دھرنے میں بلوچستان سے شرکت ،لائحہ عمل حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت وآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلے کیے گیے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع سے اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت ہوگی ۔بجلی قیمتوں،ٹیکسزومہنگائی بڑھنے سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہیں جماعت اسلامی عوام کامقدمہ لڑنے کیساتھ،ہرسطح پر ریلیف دینے اورحکمرانوں کو شاہ خرچیاں مفت خوری وبدعنوانی ختم کرنے پر مجبور کریں گے ۔اجلاس میں کوئٹہ میں لاپتہ افراد کیلئے احتجاج کرنے والوں پر تشدد مقدمات گرفتاریوں ،خواتین مائوں بہنوں کی بے عزتی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لاپتہ افرادمسئلہ انسانی بنیادوں پر ترجیح واہمیت دیتے ہوئے ایمانداری واخلاص سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاگیا کہ نہتے پریشان حال عوام پر پولیس گردی تشددگرفتاری ومقدمات سے مسائل وپریشانیوں اورمشکلات میں اضافہ ہوگاجماعت اسلامی ظلم وجبر ،ظالم کے خلاف اورمظلوم کیساتھ ہے انصاف کی فراہمی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اجلا س میں گیلہ مند وزیر پر حملہ کرنے کی تحقیقات ،قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا #