کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی کابجلی قیمتوں میں ولوڈشیڈنگ اورٹیکسزمیں اضافے کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج ،کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں بجلی قیمتوں اورلوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں مظاہرے ،احتجاجی ریلیاں اورجلسوں کا انعقادکیا گیا ۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کلب کے سامنے امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں ”احتجاجی مظاہرہ”منعقدکیا گیا مظاہرین نے حکومتی اقدامات ،معشیت آئی ایم ایف کے حوالے کرنے ،بدعنوانی ،قیمتوں ولوڈشیڈنگ میں اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں لاپتہ افراد کیلئے احتجاج کرنے والی مائوں بہنوں پرلاٹھی چارج ،گیلامندوزیر کے قتل کی مذمت قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا یگا اس موقع پر امیر ضلع حافظ نورعلی ،جنرل سیکرٹری پروفیسر سلطان محمد کاکڑ ،عبدالمجید سربازی ، محمد ہاشم کاکڑ،عبدالمنان ہاشمی،قاری احمدجان نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے بجلی لوڈشیڈنگ وقیمتیں فوری کم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ50ڈگری سینٹی گریڈ سخت گرمی میں بدترین اٹھارہ بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام معیشت نظام زندگی تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ٹیوب ویلز کو سولر پرمنتقلی خوش آئند لیکن ڈیمزکی ضرورت بہت زیادہ ہے ۔ہر طرف مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ اور مشکلات کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔حکومتی سطح پر شاہانہ اخراجات ،فضول خرچی ،بدعنوانی ،مفت خوری عروج پر ہیں۔
جماعت اسلامی بجلی لوڈشیڈنگ ،قیمتوں ،ٹیکسزمیں اضافے اور آئی ایم ایف کے بجٹ کے خلا ف26جولائی اسلام آباد میںدھرنا اور ہر فورم پر احتجاج کریگی ۔بلوچستان بھر میں احتجاجی تقاریب سے مقررین نے خطاب میں کہاکہ حکومت پشتونوں بلوچستان کے خلاف آپریشن طاقت کا استعمال کرکے نفرت تعصب تشددردعمل میں اضافہ کررہے ہیں جس سے حالات خراب ہوں گے یہ سب حکمرانوں اسٹبلشمنٹ اشرافیہ مقتدرقوتوں کی کارستانیاں ہیں۔ بلوچستان کی زراعت بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے زراعت ومعیشت کی ترقی کیلئے حکومت زمینداروں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کیساتھ بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دے دیں سخت گرمی میں اٹھارہ گیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال تعلیمی اداروں سمیت ہر طبقہ پریشان ومشکل میں ہے مہنگائی عروج پر بجلی ناپید جبکہ بجلی کے بلزہزاروںلاکھوں میں آرہے ہیں جس کی سے سب پریشان ہیں۔ حکومت بلوچستان کے عوام کو روزگار ،سفر ،علاج کی جدید ومعیاری سہولتیں فراہم کریں جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر احتجاج کریگی ۔معیشت کو تباہ کرنے کیلئے بجٹ کو عوام دشمن بناکرآئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔غریبوں پر ٹیکسز،بجلی قیمتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر مہنگائی وغریبوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے غربت بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔حکومتی لوٹ مار ،آئی ایم ایف کی ہدایات ،بدعنوانی اورلوٹ مارکی وجہ سے گرمیوں میں عوام کو بجلی میسر نہیں اور سردیوں میں گیس ناپیدہیں سرمایہ داروں کو ہرسہولت میسر غرباء ومساکین نان شبینہ کے محتاج ہیں جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم ہر آوازبلند کر رہی ہے #