چکار کے نواحی گاؤں دکھن پدرمیں شیر بے قابو ہو آکر آبادی میں گھس آئے


چناری(صباح نیوز)چکار کے نواحی گاؤں دکھن پدرمیں شیر بے قابو ہو آکر آبادی میں گھس آئے دن دیہاڑے مقامی شخص کی لاکھوں روپے مالیت کی چار قیمتی بکریاں حملہ کر کے ہلاک کردیں،عوام میں شدید خوف وہراس محکمہ وائلدلائف جنگلی جانوروں سے عوام کے جان و مال کو بچانے کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بن گیا ،عوامی حلقوں میں شدید خوف وہراس عوام گھروں میں بند ہو کر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق دن دیہاڑے شیروں کی ٹولی نے چکار کے علاقہ دکھن ،پدر میںخورشید انور ڈار کی لاکھوں مالیتی پالتو چار بکریوں کو لقمہ اجل بنا ڈالا جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیاہے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف انسانی جانوں اور پالتو جانوروں کی حفاظتی ضمانت دے بصورت دیگر ہم نے جب اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون ہاتھ میں لے لیا تو پھر یہ نہ کہنا کہ ہمیں اس حوالہ سے آگاہ نہیں کیا گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل صرف سردیوں میں جنگلی جانور خواراک کی تلاش میں جہلم ویلی کی آبادیوںکا رخ کرتے تھے لیکن یہ پہلی بار دیکھنے کو آیا کہ جنگلی جانوروں نے اب گرمیوں میں بھی آبادیوں کا رخ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانا شروع کر رکھا ہے ۔۔