پاکستانی اور کشمیری نژاد نومنتخب برٹش ممبران پارلیمنٹ کو راجہ جہانگیر خان کی مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جزل  راجہ جہانگیر خان  نے حالیہ برطانوی عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی اور کشمیری نژاد نومنتخب ممبران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب ممبران اپنے پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے جانے کے حوالے سے اپنی بھرپور آواز اٹھائیں گے

اس انتخاب نے کشمیری ملت کو نیا عزم و حوصلہ دیا ہے گزشتہ روز اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ  ان انتخابات کے  نتائج نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں  ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، جس میں نسلی اقلیتی پس منظر سے منتخب ہونے والے 87 میں سے  پاکستانی اور کشمیری نثرادمنتخب ہونے والوں میں افضل خان، عمران حسین، ناز شاہ، یاسمین قریشی، محمد یاسین، طاہر علی، شبانہ محمود، زارا سلطانہ، ڈاکٹر زبیر احمد، نوشابہ خان، اور ڈاکٹر روزینہ آلن خان نے لیبر پارٹی سے اپنی نشستیں حاصل کیں۔ ٹکٹ۔ کنزرویٹو امیدوار ثاقب بٹ اور نصرت غنی کے ساتھ آزاد امیدوار ایوب خان اور عدنان حسین بھی کامیاب ہو ے ہیں

راجہ جہانگیر خان نے نومنتخب ممبران کو دلی مبارکباد دیتے ہوے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبران مظلوم و محکوم کشمیریوں کی اواز بنیں گے  اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں روکوانے کیلیے کردا ادا کریں گے اور کشمیریوں کو  ان کا پیداہشی حق حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کریںگے۔