سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے محبوس چیئرمین مسرت عالم بٹ اور اسیر رہنماں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 جولائی (ہفتہ) کو یوم شہدائے کشمیر کے طور پر منائیں اور اس دن میں مکمل ہڑتال کریں۔
نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک مشترکہ پیغا م ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ اسکا مقصد تنازعہ کشمیر کے پر امن او رمنصفانہ حل کی ضرورت پر زور دینا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اس روز سرینگر کے نقشبند صاحب میں واقع شہداقبرستان کی طرف مارچ اور وہاں مدفون 13جولائی 1931کے شہداکیلئے اجتماع دعا کرنے کی بھی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 13 جولائی کے شہداسمیت ان تمام شہداکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ مسرت عالم بٹ اور دیگر نے کہا کہ کشمیری عوام ایک عظیم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ غیر قانونی بھارتی آزادی حاصل کر لیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری آج بھی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ، بھارت جموںوکشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے 9 لاکھ سے زائد فورسز اہلکاروں کے ذریعے کشمیریوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہا کہ 13جولائی کے شہدا کی قربانیاں انسانیت کی عزت اور انصاف کے حصول کی جدوجہدکیلئے مسلسل مشعل راہ ہیں ۔انہوں نے 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری
رکھیں گے۔