پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 640 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 297 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 510 دستی بم، 217 مارٹر شیل، 34 آئی ای ڈی بم، 11 ہزار 497 ایس ایم جی برآمد ہوئیں۔ رواں سال کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ جنوری میں 41، فروری 55، مارچ میں 52، اپریل اورمئی 55، 55 جبکہ جون میں 39 دہشتگرد مارے گئے۔
شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 112، ڈیرہ اسماعیل خان 46، ٹانک 32، لکی مروت میں 30، خیبر 24، جنوبی وزیرستان 18، باجوڑ 10، پشاور، بنوں میں 7،7، ضلع کرم، کوہاٹ اور سوات میں 3، 3 جبکہ مردان میں 2 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔