محرم الحرام کے حوالے سے نارووال پولیس کی طرف سے سخت سیکیورٹی انتظامات ، سکیورٹی پلان جاری

نارووال(صباح نیوز)محرم الحرام کے حوالے سے نارووال پولیس کی طرف سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اورپولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے ضلع پولیس نارووال نے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔اس سلسلہ میں محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال محمد نوید ملک کی زیر نگرانی ضلع نارووال میں منعقد ہونے والے محرم الحرام کے 185جلوس اور 844مجالس کی سکیورٹی کے لئے پلان جاری کیا گیا۔

ڈی پی اونارووال کی زیر نگرانی 1029مجالس وجلوسوں کی سکیورٹی کے لئے کل1745پولیس آفیسران و ملازمان جس میں ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلز، ٹریفک پولیس کے افسران و جوان اور والینٹئیرز تعینات کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام میں منعقد ہونے والے جلوسوں کی سرویلینس کے لئے ڈی سی آفس نارووال میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔جلوسوں کی نگرانی کے لئے ضلع بھر میں جلوسوں کے راستوں میں مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ ڈی پی اونارووال نے سکیورٹی کے حوالہ سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نارووال پولیس تمام سکیورٹی انتظامات کو مثبت اور فول پروف بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران لاوڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی اونارووال نے کہا محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی