ڈاکٹر غلام نبی میر کے بڑے بھائی محمد سلطان میر سرینگر میں انتقال کر گئے

 واشنگٹن، سری نگر(صباح نیوز) امریکہ میں مقیم  کشمیری رہنما  ورلڈ کشمیر آویرنس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر  کے بڑے بھائی محمد سلطان میر سرینگر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

گزشتہ دن محمد سلطان میر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سرینگر میں سپرد  خاک کر دیا گیا  برمنگھم سے جاری بیان کے مطابق  تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے گہرے  دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے گزشتہ روز اپنے تعزیتی بیان میں تحریک کشمیر کے رہنماؤں نے کہا کہ موت ایک اٹل  حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ ہر کسی کو انی ہے ہر شے  فنا ہونے والی ہے کسی چیز کو بقا نہیں ہے باقی اور ہمیشہ رہنے والی ذات صرف رب کائنات کی ذات ہے جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا ہم سب نے یہاں سے لوٹ کے جانا ہے اور اس عارضی دنیا کو خیر اباد کہنا ہے اور اخرت کی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی کی طرف ہم سب نے لوٹنا ہے.

انہوں نے کہا کہ دکھ اور صدمے کے ان لمحات میں ہم ڈاکٹر غلام نبی میر اور جملہ پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ان کی لغزشو ں  سے درگزر فرمائے انے والی منازل اسان فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی  مقام عطا فرمائے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے .

انہوں نے کہا کہ یہ  دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہے اور ہر شخص نے یہاں سے ہمیشہ کی زندگی کی طرف لوٹ جانا ہے ہمیں اس اخرت کی زندگی کی تیاری کرنی چاہیے اور اللہ تعالی اور اس کے رسول کے بتائے ہوے  احکامات کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہیے