بھارتی فوجی آپریشنز میں8 سال کے دوران 1934 کشمیری شہید ہو گئے


 سری نگر— مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی آپریشنز میں8 سال کے دوران 1934 شہید ہو گئے ہیں ،2016  دو ہزار سولہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے ترال  میں کشمیری حریت پسند کمانڈر برھان مظفر وانی کوبھارتی فوج نے ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ برھان کے ماورائے عدالت قتل کے بعد  بھارتی فوج  کے مظالم میں اضافہ ہو گیا۔

  برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 1ہزار9سو34 کشمیریوں کو شہید کیا ہے ۔ ان میں سے 286 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میںیا دوران حراست شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں 159خواتین بیوہ اور393بچے یتیم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 30ہزار63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016 میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاتھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل پر مقبوضہ علاقے میں کئی ماہ تک ایک زبردست عوامی احتجاجی تحریک چلی تھی جس دوران بھارتی فوجیوں نے گولیاں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے برسا کر 150سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ پیلٹ چھرے لگنے سے سینکڑوں افراد بصارت سے محروم ہو گئے تھے جن میں کئی کمسن بچے میں شامل تھے۔