وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات


کوئٹہ(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے وزیرِاعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔