کراچی(صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کے تحت برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر 8جولائی کو کراچی میں ریلی منعقد ہو گی ۔ریلی آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک منعقد کی جائے گی ۔ریلی کے زریعے ہم دنیا کو بتائیں گے ہم متحد ہیں ہم کشمیر کا کوئی ایسا حل قبول نہیں کریں گے جو کشمیریوں کی منشا کے خلاف ہو۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس کے تحت برہان مظفر وانی کی یوم شہادت پر8جولائی کوریلی نکالی جائے گی ۔ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی ہرسیاسی و مذہبی جماعت اس ریلی میں شرکت کرے ۔شہید برہان وانی نے سوشل میڈیاکے ذریعہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا تھا ۔۔کشمیر میں ہمارے لاکھوں افراد کو شہید کیا گیا۔ آج بھی ہماری جدوجہد اورشہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ۔غلام محمد صفی نے کہا کہ 8سال قبل 8جولائی کو نوجوان کشمیری سوشل میڈیا ایکٹوسٹ برہان مظفر وانی کو شہید کیا گیا تھا۔برہان مظفر وانی نے جموں کشمیر میں رہ کر کوئی جنگ بندی لائن عبور نہیں کی تھی بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان کے مکروہ چہرہ بے نقاب کیا تھا۔ہندوستان نے اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر برہان مظفر وانی کو شہید کیا ۔برہان مظفر وانی کی شہادت ہندوستان کے لیے زیادہ بھیانک ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کی خواہش ہے کہ پاکستان کی ہر مذہبی وسیاسی جماعت اس ریلی میں شریک ہو ۔اس حوالے سے ہماراپیپلز پارٹی ،جے یو آئی (ف )،جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور دیگر یاسی جماعتوں سے رابطہ ہے ۔ریلی میں ان جماعتوں کی قیادت بھی موجود ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ راے شماری کے زریعے اس کا حل ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ میرا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔۔مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اور عسکری سطح پر تحریک جاری ہے۔بھارت اس تحریک کو دنیا میں دہشت گرد تحریک قرار دلانا چاہتا ہے لیکن ہندوستان کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔وہ ڈرا دھمکا کرکشمیریوں کو تحریک سے باز رکھنا چاہتا ہے۔
جموں و کشمیر کے عوام کا حوصلہ ہے ۔وہ اپنی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔مودی نے دس لاکھ فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے۔کشمیر کے لوگوں نے اس کو ،ووٹ دیا جو جیل میں ہیں۔یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی
اور سیکڑوں حریت پسند بدنام زمانہ جیلوں میں ہیں ۔یہ وہی جیل ہے جہاں سے آج تک مقبول بٹ کی لاش واپس نہیں ملی ہے ۔غلام محمد صفی نے کہا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان نہ ہوتا تو ملک موجود مسائل کا شکار نہ ہوتا ۔اگر پاکستان اور ہندوستان میں جنگ ہوئی تو وجہ کشمیر ہوگی۔اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے تو پاکستان کے حالات بھی بہتر ہوجائیں گے۔۔ بھارت نے دس لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں الیکشن کرانے کی کوشش کی مگر بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر میں امیدوار تک نہیں ملے۔ لوگوں نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ جیسے بھارت نوازوں کے بجائے جیل میں قید امیدوار انجنیئر رشید کو ووٹ دیئے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ الیکشن نہیں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری سے حل ہوگا۔ ہم کشمیریوں کی منشا کے خلاف کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی جدو جہد کا استعارہ ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اخلاقی سفارتی اور سیاسی محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے دونوں ملکوں کے معاشی اور اقتصادی حالات بھی بہتر ہوں گے۔